پشاور(نیوز ڈیسک)پشاور میں سیکیورٹی فورسز اور حساس اداروں نے کارروائیاں کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمدکرلیا۔سیکیورٹی فورسز اور حساس اداروں نے کارروائیاں جی ٹی روڈ اور کوہاٹ روڈ پر کیں،جن کے دوران اسلحہ گوداموں سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد جبکہ متعدد افراد گرفتار کرلیا ہے۔برآمد کیے گئے اسلحے میں ایم 4، ایم 6 رائفل ، ٹیلی اسکوپ اور دیگر اسلحہ شامل ہے۔