کراچی(نیوز ڈیسک)کرپشن کیس میں ڈاکٹر عاصم حسین کے جسمانی ریمانڈ میں 9 فروری تک توسیع کردی گئی۔ڈاکٹر عاصم کے ریمانڈ میں احتساب عدالت نے توسیع کی۔عدالت نے حکم دیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کی سیکیورٹی پر نیب کے اہلکار تعینات کیے جائیں۔عدالت کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کی سیکیورٹی پر مامور سیکیورٹی اہلکار وردی میں ہونےچاہئیں۔عدالت نے ڈاکٹر عاصم کے ساتھ فیملی ممبر کورہنے کی اجازت دینےسے انکار کردیا۔ڈاکٹر عاصم کو آج جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔کیس کے تفتیشی افسر نے پیش رفت رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔جس کے مطابق 4 مزید گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرلئے گئے۔