میر پو ر(نیوز ڈیسک)سابق صدر آزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین کے گھر پر چھاپہ مارنے پر نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر اصغر خان کو تشدد کا نشانہ بنا یا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر اصغر خان کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اصغر خان نے اس موقع پر بتایا کہ پولیس اور اسسٹنٹ کمشنر کے سامنے تشدد کیا گیا ، پولیس نے مجھے بچانے کی کوشش نہیں کی۔واضح رہے کہ سابق صدر آزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین کے بیٹے کو چند روز قبل رینٹل پاور کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔نیب کی ٹیم ریکارڈ کی چھان بین کے لئے آج میر پور آزاد کشمیر آئی تھی۔