اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی بلٹ پروف گاڑی سے متعلق کیس فروری کے پہلے ہفتے میں نمٹانے کی ہدایت کردی۔جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں اس کیس کی سماعت 4 فروری کو ہونی ہے۔ جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ فروری کے پہلے ہفتے میں ہی اس کیس کو نمٹائے، فی الحال اس کیس کو زیرالتوا رکھتے ہیں، آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ دیں گے۔کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی