تھرپارکر(نیوز ڈیسک)غذائی قلت کے باعث 5 مزید بچے دم توڑ گئے،اموات کی تعداد 111ہو گئی ۔اطلاعات کے مطابق تھرپارکر کی تحصیل مٹھی اور چھاچھرو میں غذائی قلت کے باعث مزید تین بچے چل بسے ٗڈائریا اور غذائی قلت کے باعث چوبیس گھنٹوں میں اموات کی تعداد پانچ ہوگئی بچوں کی مسلسل اموات میں اضافے کے باوجود بھی تھرپارکر کے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی غفلت اور دواؤں کی کمی کی شکایات دور نہیں ہو سکیں۔ جس سے بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ تھرپارکر کی تحصیل مٹھی اور چھاچھرو میں ڈائریا اور غذائی قلت کے باعث مزید تین بچے دم توڑ گئے۔ جس کے باعث چوبیس گھنٹوں میں مرنے والے بچوں کی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔رواں ماہ کے دوران 111 بچے ڈائریا اور غذائی قلت کے باعث دم توڑ چکے ہیں۔