مظفر آباد /گلگت /کوئٹہ/پشاور /لاہور /اسلام آباد (نیوز ڈیسک)آزاد کشمیر ٗ گلگت بلتستان اوربلوچستان سمیت پہاڑی علاقوں میں برف باری کاباعث سردی کی شدت بڑھ گئی ٗ سکردو میں درجہ حرارت منفی 11ریکارڈ کیا گیا ٗ برفباری کے بعد ملک بھرسے سیاحوں نے ایک مرتبہ پھرمری کالام، مالم جبہ اور میاندم کا رخ کرلیا ٗبالائی علاقوں میں راستے بدستور بند ہیں جس کے باعث خوراک کی قلت پیدا ہوگئی ٗ پنجاب کے زیادہ تر شہروں میں دھند کا راج رہا تاہم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں کئی روز بعد دھوپ نکل آئی ٗ شہریوں کے چہرے کھل اٹھے جبکہ محکمہ موسمیات نے جمعرات اور جمعہ کو اسلام آباد،خیبرپختونخواہ، فاٹا، شمالی بلوچستان، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر ٗ گلگت بلتستان اور بلوچستان سمیت پہاڑ ی علاقوں میں برف ہوئی جس کے باعث سردی کی شدت بڑھ گئی ٗملکہ کوہسار مری میں ڈیڑھ ماہ بعد برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ٗگلگت بلتستان کے ضلع غذر ٗدیامر کے پہاڑوں پر وقفے وقفے سے برفباری ہوتی رہی ٗضلع استورمیں سرد ہوائیں چلنے سے خون جما دینے والی سردی پڑری ٗ بالائی علاقوں میں راستے بدستور بند ہیں جس سے خوراک کی قلت ہوگئی ہے ٗ سکردو میں درجہ حرارت منفی گیارہ ریکارڈکیا گیا ٗبرفباری کے بعد ملک بھرسے سیاحوں نے ایک مرتبہ پھرمری کالام، مالم جبہ اور میاندم کا رخ کرلیاہے، پنجاب کے بیشتر شہر اب بھی دھند کی لپیٹ میں رہے جس سے معمولات زندگی متاثر ہوکر رہ گئے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ٗ جمعرات اور جمعہ کو اسلام آباد،خیبرپختونخواہ، فاٹا، شمالی بلوچستان، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کاامکان ہے ٗجمعرات سے ہفتہ کے دوران چترال، کالام، مالم جبہ، بالائی دیر، کاغان، ناران، شانگلا، مری، گلیات نیلم ویلی ،راولاکوٹ، باغ، حویلی، سکردو، ہنزہ نگر، غذر اور گانچے میں اچھی برفباری کی پیشن گوئی کی گئی اس دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن اور کشمیر میں بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں، پشاور اور سکھر ڈویژن میں حالیہ شدید دھند کی شدت میں بتدریج کمی کا امکان ہے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش پاراچنارمیں گیارہ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ کالام، استوراور مری ایک انچ تک برفباری ہوئی۔ادھر وادی کوئٹہ اور گردونوح میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہا ٗ سردی کی شدت میں کمی ہوئی ٗدوسری جانب شمالی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ اور گردو نوا ح میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہونے کے ساتھ ساتھ سردی کی شدت میں کمی ہوگئی ٗ وادی میں کم سے کم درجہ حرارت 7درجہ درجے سیٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب صوبے کے شمالی علاقوں سمیت مختلف سرد علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہاسبی میں کم سے کم منفی دو درجہ سینٹی گریڈ، ژوب میں ایک درجہ سینٹی گریڈ ٗبارکھان میں دو درجہ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ جمعرات سے ہفتہ کے دوران چترال، کالام، مالم جبہ، بالائی دیر، کاغان، ناران، شانگلا، مری، گلیات نیلم ویلی، راولاکوٹ، باغ، حویلی، سکردو، ہنزہ نگر، غذر اور گانچے میں اچھی برفباری کی پیشنگوئی کی گئی ۔ اس دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن اور کشمیر میں اکثر مقامات پر بارش کے باعث لینڈ سلائیڈ نگ کا خدشہ ہے۔پنجاب کے میدانی علاقوں، پشاور اور سکھر ڈویڑن میں حالیہ شدید دھند کی شدت میں بتدریج کمی کا امکان ہے۔ ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت سکردو منفی 07، گوپس، ہنزہ منفی 06، پاراچنارمنفی 05، مالم جبہ، استور منفی03، دیر، سبی منفی 02، گلگت منفی 01 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔
پہاڑی علاقوں میں برف باری کاباعث سردی کی شدت بڑھ گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان















































