وہاڑی (نیوز ڈیسک) نقلی زیورات دینے پر دولہا دلہن کے عزیزوں میں جھگڑا، باراتیوں کی ٹھکائی، بارات خالی ہاتھ ہی لوٹ گئی، دلہن کو خالہ زاد کے ساتھ بیاہ دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق چک 62/WB میں گزشتہ روز حق نواز گوئین کے گھر کبیر والا سے بارات آئی، پہلے دولہن والوں کی طرف سے رسم جھمیں کی مناسب رقم نہ دینے پر جھگڑا ہوا، پھر طے شدہ مقدار میں زیورات نہ لانے اور لائے گئے زیورات چاندی کے ثابت ہونے پر دولہن کے والد ،چچا اور بھائیوں کا دولہا اور اسکے قریبی عزیزوں کے ساتھ جھگڑا شروع ہوگیا۔ بارات دولہن کے بغیر ہی واپس لوٹ گئی۔ بعدازاں دولہن کے والد حق نواز نے عزیزوں اقارب کے مشورہ پر بیٹی کا نکاح اسکے خالہ زاد امتیاز حسین سے کردیا۔