اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے نیوز ڈائریکٹر نصر اللہ نے ریحام خان کے پروگرام میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنماوں کو ریحام خان کے شو میں شرکت کرنے سے منع کر رکھا ہے۔ نصر اللہ کا کہنا تھا کہ ایسا کر کے تحریک انصاف والے جمہوریت کو فروغ نہیں دے رہے ، انہیں چاہئیے کہ اگر ان کو اختلاف بھی ہے تو شو میں آ کر اس بات کا اظہار کریں۔