اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت پاکستان نے انٹرنیٹ کمپنیوں کو 4 لاکھ سے زائد فحش ویب سائٹس بند کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ یہ حکم سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں دیا گیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ قابل اعتراض اور توہین آمیز آن لائن مواد پر پابندی لگائی جائے۔ یاد رہے پاکستان میں بڑی فحش ویب سائٹس پہلے ہی بند ہیں۔ انڈسٹری حکام کا کہنا ہے کہ اس حکم پر عملدرآمد پہلے ہی شروع کردیا گیا تھا۔ اس عمل کومکمل کرنے میں وقت لگے گا۔