لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس، پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ حکمت عملی 2018 کے اہم خد و خال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر اجلاس س خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا پاکستان کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، نوجوانوں کو ملکی اورغےر ملکی ضرورےات کے مطابق معےاری ہنر مند فورس بنانا وقت کا تقاضا ہے۔شہبازشرےف نے کہا پنجاب حکومت نے تےن برس میں 20لاکھ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا ہدف مقرر کےا ہے ، پنجاب مےں کوالٹی سکل ڈوےلپمنٹ پر توجہ دےنے کےلئے متعلقہ اداروں کو فعال کردارادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا فنی تربےت کے اداروں کو سکل ڈوےلپمنٹ کی بہتری کےلئے کچھ کر کے دکھانا ہوگا۔ اجلاس میں فنی تربیت کے مختلف اداروں کو ایک چھت تلے یکجا کرنے کے لئے علیحدہ اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔