کراچی(نیوز ڈیسک)گزشتہ روز شیر شاہ میں پولیس مقابلے میں زخمی فرید اور ذاکر کے اہلخانہ نے احتجاج کرتے ہوئے پولیس مقابلے کو جعلی قرار دے دیا۔گزشتہ روز شیر شاہ میں پولیس مقابلے میں زخمی فرید اور ذاکر کے اہل خانہ نے جناح اسپتال کی ایمرجنسی کے باہر احتجاج کیا، اہل خانہ کا کہنا تھا کہ دونوں کو جعلی پولیس مقابلے میں زخمی کیا گیا ، دونوں نوکری سے واپس آرہے تھے کہ پولیس نے تلاشی کے لیے رکنے کا اشارہ کیا اور فائرنگ کردی۔پولیس نے واقعہ کے حوالے سے رابطہ کرنے پر کوئی جواب نہیں دیا۔