کوئٹہ(نیوز ڈیسک) وادی کوئٹہ اور گردونوح میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود ہے جبکہ سردی کی شدت میں کمی ہوئی ہے۔دوسری جانب شمالی علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ اور گردو نوا ح میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہونے کے ساتھ ساتھ سردی کی شدت میں کمی ہوگئی ہے، وادی میں کم سے کم درجہ حرارت 7درجہ درجے سیٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔دوسری جانب صوبے کے شمالی علاقوں سمیت مختلف سرد علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے۔سبی میں کم سے کم منفی دو درجہ سینٹی گریڈ، ڑوب میں ایک درجہ سینٹی گریڈ ،جبکہ بارکھان میں دو درجہ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے