پشاور(نیوز ڈیسک)پشاورکے نواحی علاقہ خزانہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکارزخمی ہوگیا۔ پولیس اہلکار کو طبی امداد کےلئے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کاواقعہ خزانہ بائی پاس کے قریب ہوا۔ منظور شاہ نامی پولیس اہلکار پر فائرنگ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں اہلکار ذخمی ہوگیا۔ زخمی اہلکار کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق فائرنگ ایک حملہ ا?ورنے کی،جو فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیاہے۔ ملزم کی گرفتاری کے لئے قریبی علاقوں میں پولیس کا سرچ ا?پریشن جاری ہے۔ زخمی اہلکار نوشہرہ میں تعینات ہے۔ تاہم اس کی رہائش پشاور میں ہے