پشاور(نیوز ڈیسک)پشاور کے محلہ جھنگی میں پرنٹنگ پریس کی مارکیٹ میں آگ لگ گئی ،جس نے کئی دکانیں لپیٹ میں لے لیا ، فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہی ہیں۔پشاور کے محلہ جھنگی میں واقع پرنٹنگ پریس کی مارکیٹ میں آگ لگ گئی ہے، فایئر بریگیڈ کی گاڑیاں1 گھنٹے سے زیادہ کا وقت گزرنے کے باوجود آگ پر قابو نہ پا سکیں۔پشاور کے محلہ جھنگی میں پرنٹنگ پریس کی مارکیٹ میں نامعلوم وجہ سے اچانک آگ لگ گئی، جس نے کئی دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔سٹی فایئر بریگیڈ اور ریسکیو کی 8 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں، تاہم صبح 4 بج کر20 منٹ پر لگنے والی آگ پر آخری اطلاعات تک قابو نہیں پایا جا سکا۔پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ سے کسی قسم کا جانی نقصان تو نہیں ہوا تاہم اس کی وجہ سے پرنٹنگ کے قیمتی سامان کو نقصان پہنچا ہے