بدھ‬‮ ، 19 مارچ‬‮ 2025 

خیبرپختونخوامیں بڑے منصوبے پرکام کا آغاز جون میں شروع کرنے کا اعلان

datetime 27  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے سوات ایکسپریس وے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ منصوبے پر عملی کام کا آغاز اس جون میں کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں منصوبے کے بارے میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں وزیراعلیٰ کے مشیر اکبر ایوب ، چیف سیکرٹری ،اے سی ایس، ایم ڈی پراونشل ہائی وے اتھارٹی ، ایم ڈی بینک آف خیبر، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو اور دوسرے حکام بھی موجود تھے۔وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ نجی سرکاری شراکت سے تعمیر ہونے والے منصوبے کا ٹینڈر پہلے ہی مشتہر کیا جاچکا ہے کئی فرموں نے منصوبے کی تعمیر کیلئے اپنی خدمات پیش کی ہیں جبکہ ان میں سے موزوں فرم کے انتخاب پر کام ہورہاہے وزیراعلیٰ نے اس موقع پر منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے کام تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے منصوبے کے خصوصی پراجیکٹ ڈائریکٹوریٹ اور منصوبے کیلئے نجی سرکاری شراکت کا طریق کار وضع کرنے کیلئے کنسلٹنٹس کی منظوری دے دی واضح رہے کہ 81 کلومیٹر لمبا سوات ایکسپر یس وے کرنل شیر خان انٹر چینج سے شروع ہو کر پشاور موٹروے کو چکدرہ سے ملائے گا اور اس سے ملاکنڈ ڈویژن تک سڑک کے ذریعے رسائی آسان ہو جائے گی بینک آف خیبراس کی تعمیرمیں معاونت کرے گا جبکہ نجی فرم اس کی ڈیزائننگ، تعمیر اوردیکھ بھال کی ذمہ دار ہو گی ۔قبل ازیں وزیراعلیٰ نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ضلع پشاور میں ترقیاتی کاموںکے بارے میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کی اجلاس میں ضلعی ناظم پشاور، ضلع پشاور سے تعلق رکھنے والے اراکین صوبائی اسمبلی اور قومی تعمیر کے محکموں کے سربراہوں نے شرکت کی ۔وزیراعلیٰ نے ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل میں تاخیر پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ایک سال کی مدت میں سرکاری عمارات کی تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی انہوں نے خبردار کیا کہ اس سلسلے میں تساہل برتنے والے ٹھیکیدار کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے گی اسی طرح اُنہوں نے مکمل ہونے والی سرکاری عمارت ایک ہفتے کے اندر ہی متعلقہ محکمے کے سپردکرنے کی ہدایت کی وزیراعلیٰ نے تعلیمی اداروں میں سیکورٹی گارڈ کی خالی آسامیوں پر سابقہ فوجی اور پولیس کے افراد کو بھرتی کرنے اور موجودہ سیکورٹی گارڈز کیلئے تربیت کا بندوبست کرنے کی بھی ہدایت کی۔انہوں نے کلاس فور کی خالی ہونے والی آسامیوں کو ایک ہفتے کے اندر ہی مشتہر کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ زلزلے سے متاثر ہونے والے 14 سکولوں کی از سر نو تعمیر یو ایس ایڈ کے تعاون سے کی جائے گی وزیراعلیٰ نے حکومت کی طرف سے دی گئی حفاظتی ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کو بندکرنے کا حکم دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)


قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…