لاہور(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے کے اندرراولپنڈی ،اسلام آباد اورلاہورمیں بارش کاامکان ہے ۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق ملک کے میدانی علاقے بدستور شدید اور گہری دھند کی لپیٹ میں ہیں جبکہ پہاڑی مقامات پر کڑاکے کی سردی ہے۔ سکردو میں پارہ منفی بارہ ڈگری پر جما ہوا ہے۔، جمعرات اور جمعہ کو میدانی علاقوں میں بادل برسیں گے۔تفصیلات کے مطابق میدانی علاقوں میں دھند اندھا دھند پڑتی رہی جس سے سردی میں اضافہ ہوگیا۔ منگل اور بدھ کو مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن، گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ جمعرات اور جمعہ کو اسلام آباد، خیبرپختونخوا، فاٹا، شمالی بلوچستان ، بالائی پنجاب اور گندم کے کاشت کے علاقوں میں کہیں کم اور کہیں زیادہ بادل برس سکتے ہیں۔