اسلام آباد (نیوزڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پیپلز پارٹی کے رہنما¶ں اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جعلی ناموں کے ذریعے مدت ملازمت میں توسیع کو بنیاد بنا کر پاک فوج پر تنقید کرنے والوں کو ایک ہی بیان میں واضح جواب دے دیا۔ اس بیان سے پاک فوج پر تنقید کرنے والوں کے منہ بند کر دئیے گئے ہیں۔ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے سپریم کورٹ میں رٹ بھی دائر کی گئی تھی اور اس کے بارے میں بعض سیاسی حلقوں میں یہ کہا جا رہا تھا یہ رٹ حکومتی ایما پر کی گئی ہے مگر حکومتی حلقوں کی جانب سے کوئی تردید بھی جاری نہیں کی گئی۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور سینٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن توسیع نہ کرنے کی باتیں کر چکے تھے۔