لاہور(نیوزڈیسک)اراکین اسمبلی کے ہاسٹل اور اسمبلی سیکرٹریٹ میں44لاکھ سے زائد مالیت سے نئی ایل ای ڈیز لگا دی گئیں۔بتایا گیاہے کہ اراکین اسمبلی نے ہاسٹل اور سیکرٹریٹ میں نئی ایل ای ڈیز لگانے کی خواہش ظاہر کی تھی جس کے بعد ایم پی اے ہاسٹل پیپلز ہاﺅس،قائد حزب اختلاف اور وزراءکے دفاتر کےلئے 106ایل ای ڈیز خریدی گئی ہیں ۔40انچ کی ایل ڈی فی کس 42200روپے میںخریدی گئی جبکہ اس کے لئے مجموعی طور پر 44لاکھ73ہزار200روپے خرچ ہوئے ہیں۔