اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسلام آباد کے بڑے ہوٹلوں میں شراب فروشی کی خبروں پراسسٹنٹ کمشنراسلام آباد نے چھاپہ مارکراسلام آباد کے معروف ہوٹل بیسٹ ویسٹرن کوسیل کردیا۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق بیسٹ ویسٹرن ہوٹل میں سرعام شراب فروشی کی اطلاع پر اسسٹنٹ کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ وقاص رشید نے بھیس بدلا اور گاہک بن شراب کے حصول کے لیے ہوٹل جا پہنچے۔جب بیسٹ ویسٹرن ہوٹل سے شراب خریدی گئی توکسی نے نام پوچھااورنہ کوئی اوربات کی بلکہ پیسے لے کرشراب کی بوتل اسسٹنٹ کمشنر کے ہاتھ میں تھما دی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے سرعام شراب فروحت کرنے پر ہوٹل کا بار سیل کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے شراب فروشی کا لائسنس منسوخ کرنے کی سفارش کی ہے ۔