اسلام آباد(نیوزڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنے اہل خانہ اور رفقائے کار کے ساتھ مشورہ کے ساتھ اپنی مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد ملک بھر میں پھیلی قیاس آرائیوں کا خاتمہ کرنا اور آپریشن ضرب عضب کے تسلسل کو یقینی بنانا ہے۔ مستند ذرائع کے مطابق جنرل راحیل شریف کبھی بھی مدت ملازمت میں توسیع لینے کے خواہشمند نہیں رہے جبکہ انکی اہلیہ خاص طورپر توسیع لینے کی مخالف تھیں۔ جب کراچی سمیت ملک بھر میں ”قدم بڑھا¶ راحیل شریف‘ ہم تمہارے ساتھ ہیں“ کے بینر آویزاں کئے گئے اور سوشل میڈیا پر بھی انہیں آرمی چیف برقرار رکھنے کی مہم چلائی گئی تو جنرل راحیل شریف نے اس پر ناصرف ناراضی کا اظہار کیا بلکہ ایسے تمام بینرز ہٹانے کی ہدایات جاری کیں۔روزنامہ نوائے وقت کے معروف صحافی سہیل عبدالناصرکی رپورٹ کے مطابق جنرل راحیل شریف پاکستان کی عسکری تاریخ کے پہلے فوجی سربراہ بن گئے جنہوں نے 10 ماہ پہلے ہی اعلان کر دیا کہ وہ مقررہ مدت پر ریٹائر ہو جائیں گے۔ گزشتہ ڈیڑھ دہائی کے دوران معمول کے مطابق مدت ملازمت پوری کر کے سبکدوش ہونے والے وہ واحد فوجی سربراہ ہوں گے۔ ان سے پہلے جنرل پرویز مشرف 10 سال سے زائد اور جنرل اشفاق پرویز کیانی 6 برس تک آرمی چیف کے منصب پر فائز رہے۔ جنرل راحیل شریف نے جہاں ایک طرف صحافت اور سیاست کے کوچے میں پھیلی قیاس آرائیوں کا خاتمہ کر دیا وہیں فوج کے اندر بھی اب واضح ہو گیا ہے کہ کمانڈ کی تبدیلی مقررہ وقت پر ہو جائے گی۔ اس ذریعے کے مطابق فوج کے اندر جہاں ایک ڈاکٹرائن یہ بنائی گئی کہ سول حکومتوں کا اب تختہ نہیں الٹا جائے گا وہاں اس ڈاکٹرائن پر بھی اتفاق ہے کہ آرمی چیف اسی افسر کو بننا چاہئے جو ملکی داخلی اور بیرونی سلامتی کے حوالے سے فوج کے جاری آپریشنوں کا حصہ رہا ہو اور ان آپریشنوں کی حکمت عملی اور ترجیحات سے بخوبی واقف بھی ہو۔ آرمی چیف کی تعیناتی اگرچہ وزیراعظم کا استحقاق ہے تاہم انہیں نئے آرمی چیف کے بارے میں فیصلہ کرتے وقت اس ڈاکٹرائن کو بھی مدنظر رکھنا ہو گا۔ جنرل راحیل شریف کی طرف سے رواں سال ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد ممکنہ نئے آرمی چیف کا تذکرہ بھی زبان زد عام ہے۔ سنیارٹی کے مطابق اقوام متحدہ کے چیف ملٹری ایڈوائزر لیفٹیننٹ جنرل مقصود احمد پہلے نمبر پر ہیں۔ فوج کے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات دوسرے جبکہ ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل سید واجد حسین تیسرے نمبر پر ہیں۔ ماضی کی تاریخ پر نظر دوڑائی جائے تو 4 نمبر پر موجود لیفٹیننٹ جنرل نجیب اللہ خان‘ 5 نمبر پر لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم‘ 6 نمبر پر لیفٹیننٹ جنرل ضمیر الحسن شاہ اور 7 نمبر پر لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے بھی زیر غور آ سکتے ہیں۔ نئے آرمی چیف کے بارے میں 10 ماہ پہلے شروع ہونے والی یہ بحث اگرچہ قبل از وقت ہے تاہم فوجی اور سول حلقوں میں آئندہ آرمی چیف کے نام کے بارے میں تبادلہ خیالات چل رہا تھا۔ مقتدر حلقوں کی نجی مجالس میں چیف آف جنرل سٹاف زبیر محمود حیات کو اس عہدے کیلئے نمایاں افسر قرار دیا جاتا رہا ہے۔
جنرل راحیل نے فیصلہ اہل خانہ اور رفقائے کار کےساتھ مشاورت کے بعد کیا
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
9 مئی کے 8 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم
-
ٹی وی پروگرام کے دوران کامران شاہد اور سینیٹر افنان اللہ میں تلخ جملوں کا ...
-
برسلز میں آرمی چیف نے کوئی انٹرویو دیا نہ ہی کسی معافی کا ذکر کیا،سینئرصحافی ...
-
محکمہ موسمیات کی 23اگست سے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی
-
بیوہ کو تاحیات پنشن ملے گی، حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
-
اداکار جسوندر سنگھ بھلا 65 برس کی عمر میں چل بسے
-
لاہور ہائیکورٹ : 80 سال بعد بہن کی اولاد کو جائیداد میں حصے دینے کا ...
-
بانی پی ٹی آئی کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ
-
ماہ ربیع الاول میں ایک ساتھ 3 روزہ تعطیلات کا امکان
-
ملتان کی یونیورسٹی کے وی سی نازیبا ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد مستعفی
-
گاڑی کس نے خریدی؟ 3 ہم شکل بھائیوں کو دیکھ کر شوروم مالک پریشان ...
-
گاڑیوں کی رجسٹریشن اور نمبر پلیٹس کے اجرا ء کا نیا نظام متعارف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
9 مئی کے 8 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم
-
ٹی وی پروگرام کے دوران کامران شاہد اور سینیٹر افنان اللہ میں تلخ جملوں کا تبادلہ
-
برسلز میں آرمی چیف نے کوئی انٹرویو دیا نہ ہی کسی معافی کا ذکر کیا،سینئرصحافی نے غیرذمہ داری کامظاہر...
-
محکمہ موسمیات کی 23اگست سے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی
-
بیوہ کو تاحیات پنشن ملے گی، حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
-
اداکار جسوندر سنگھ بھلا 65 برس کی عمر میں چل بسے
-
لاہور ہائیکورٹ : 80 سال بعد بہن کی اولاد کو جائیداد میں حصے دینے کا فیصلہ کالعدم
-
بانی پی ٹی آئی کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ
-
ماہ ربیع الاول میں ایک ساتھ 3 روزہ تعطیلات کا امکان
-
ملتان کی یونیورسٹی کے وی سی نازیبا ویڈیوز منظر عام پر آنے کے بعد مستعفی
-
گاڑی کس نے خریدی؟ 3 ہم شکل بھائیوں کو دیکھ کر شوروم مالک پریشان ہو گیا
-
گاڑیوں کی رجسٹریشن اور نمبر پلیٹس کے اجرا ء کا نیا نظام متعارف
-
بارشوں کے باعث اسکول کی ایک ہفتہ تک چھٹیوں کا نوٹیفکیشن وائرل
-
لاہور میں 9ویں جماعت کے امتحان میں فیل ہونے پر طالبہ نے خودکشی کرلی