اسلام آباد(نیوزڈیسک) معروف صحافی اورتجزیہ کارنجم سیٹھی نے کہا ہے کہ آرمی چیف توسیع نہیں مانگیں گے لیکن کیا وہ ریٹائر ہوجائیں گے۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرا م میں گفتگوکرتے ہوئے نجم سیٹھی نے انکشاف کیاکہ سوچنے کی بات یہ ہے کہ ہوسکتا ہے حکومت ان کی ملازمت 3کے بجائے4سال تک کردے ، یہ بھی ہوسکتا ہے کہ وزیر اعظم اپنا ٹائم پیریڈ 5سال سے کم کر کے 4 سال کردیں اور آرمی چیف کا ایک سال بڑھا دیں کیونکہ4 سال ایک اچھا ٹائم ہے اور امریکا کی صدارت کا ٹائم بھی 4 سال ہو تاہے اگر حکومت آرمی چیف والے اس آئین میں تر میم کرے گی تو پھر سارے آرمی چیف 4 سال ہی پورا کریں گے اور جب آئین تبدیل ہو گا تو جنرل راحیل کیسے کہہ سکیں گے کہ میں جارہا ہوں۔ وزیر اعظم کے پاس یہ ایک آپشن مو جود ہے۔ جنرل راحیل شریف اس فیصلے کے بعد کمزور نہیں ہوں گے بہت اچھے وقت پر ان کا یہ بیان آیا ہے مخالفین پر بھی اس بات کا اثر پڑا ہے۔ سول ملٹری بیلنس ہی اس ملک کو مشکلات سے نکال سکتا ہے اورسول ملٹری بیلنس ایک پیج پر بھی ہونا ضروری ہے۔