منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

موجودہ حکمران کر پشن اور لوٹ مار کے نئے طر یقوں کے’’ آئن سٹائن‘‘ہیں

datetime 26  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے موجودہ حکمرانوں کو کر پشن اورلوٹ مار کے نئے طر یقوں کا ’’ آئن سٹائن‘‘قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی پالیساں ’’اپنے ‘‘لیے ہیں انکو عوام سے کوئی سروکار نہیں ‘موجودہ حکمرانوں نے غر یبوں کا خون نچوڑنے کے سواکوئی کام نہیں جسکی وجہ سے عوام حکمرانوں سے بدتر ین نفرت کرتی ہے ‘بجلی اور گیس کی لوڈشیڈ نگ کی وجہ سے ملک معاشی طور پر تباہ ہو رہا ہے ‘ آرمی چیف کے توسیع نہ لینے کے فیصلے سے فوج بطور ادارہ مزید مضبوط ہو گا‘جنرل راحیل شریف کے اس فیصلے سے قوم کے دل میں ان کی عزت مزید بڑھ گئی ہے‘دہشت گردی کے خاتمے کی ذمہ داری اب حکومت پر عائد ہوگی جن سے کسی خیر کی توقع نہیں کی جاسکتی ۔ وہ منگل کے روز تحر یک انصاف کی ممبر شپ مہم کے حوالے سے منعقدہ کنونشن سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پراپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید‘تحر یک انصاف کی مر کزی رکن فوزیہ قصوری ‘وقار اشرف اور ملک ظہیر عباس کھوکھر سمیت دیگر بھی موجود تھے تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکمرانوں کے پاس کر پشن اور لوٹ مار کا جتنا تجر بہ ہے اسکی پوری دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی اور حکمرانوں نے ملک کو تباہی اور بربادی کا شکار کر دیا ہے اسکے بعد حکمرانوں کے پاس اقتدار میں رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ ملک میں دھاندلی اور کر پشن کے نئے طریقوں بانی ہے اور یہ ملک میں عوام کیلئے کچھ بہتر کر نے کی بجائے اپنی لوٹ مار کیلئے نئے نئے منصوبے ایجاد کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ والے تحر یک انصاف پر تنقید سے پہلے اپنے گر یبان میں جھانکے کیوں تحر یک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی جماعت ہے اور اسکا مشن صرف اور صرف ملک کی تر قی اور خوشخالی ہے ۔ اپوزیشن لیڈر میاں محمودالر شید نے کہا کہ (ن) لیگ ملک کیلئے کسی عذاب سے کم نہیں پنجاب میں آئین جمہو ریت کی بجائے ون مین شو کام کررہا ہے جسکی وجہ سے پنجاب کے خزانہ خالی اور قوم اربوں روپے کی مقروض ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے پارٹی انتخابات سے تحر یک انصاف چٹان سے زیادہ مضبوط ہو جا ئیگی اور آنیوالی حکومت کسی اور کی نہیں تحر یک انصاف کی ہوگی ۔



کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…