اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سوات شہر اور گردو نواح میں4.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق ایک بار پھر سوات شہر اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے بعد لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ اپنے گھروں اور دفاتر سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔زلزلے کی گہرائی 193 کلومیٹر اورزلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا، زلزلہ پیما مرکز کی طرف سے زلزلے کی شدت4.4 بتائی گئی ہے۔ زلزلے سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔یاد رہے کہ پچھلے سال 26نومبر کو آنے والے زلزلے کے بعد اب تک چھوٹے موٹے کہیں زلزلے آچکے ہیں۔