منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

کسٹم حکام کچھ ثابت نہیں کررہے ،صرف مجھے ہراساں کیا جارہا ہے،ایان علی

datetime 26  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(نیو زڈیسک)معروف ماڈل ایان علی ایک بار پھر مایوس ہو کر لوٹ گئیں،کرنسی سمگلنگ کیس کی مزید سماعت18 فروری تک ملتوی کردی گئی ۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز کرنسی سمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی ،کیس کی سماعت کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمد نے کی ،عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ منی لانڈرنگ کا کیس بنانا ہے تو یہ ثابت کریں کہ ایان نے رقم کس جرم کا ارتکاب کرکے حاصل کی۔ایان علی کے خلاف کسٹم حکام کی طرف سے دائر کی جانے والی منی لانڈرنگ درخواست کی سماعت کرتے ہوئے کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمد نے استفسار کیا کہ کیا ایان علی پر کرنسی اسمگلنگ ثابت ہوچکی ہے؟ اگر نہیں ثابت ہوئی تو منی لانڈرنگ کی دفعہ کیسے لگائی جائے؟ یا پھر آپ یہ ثابت کریں کہ منی پروسیڈ آف کرائم یعنی کسی جرم کے تحت حاصل کی گئی تھی۔ماڈل کے وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت کو بتایا کہ ایان علی کے خلاف کیس اینٹی منی لانڈرنگ فہرست میں یکم اپریل 2015 کو شامل کیا گیا، کسٹم حکام نے یکم اپریل کو ریاست اور ایان علی کے ساتھ اپریل فول منایا، عدالت نے کیس کی سماعت 18 فروری تک ملتوی کردی۔ماڈل ایان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر منی لانڈرنگ کا کیس بنایا گیا ہے لیکن آج تک کسٹم حکام یہ ثابت نہیں کر سکیں ہیں،اس کیس میں کچھ بھی نہیں ہے مجھے صرف ہراساں کیا جارہا ہے ۔



کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…