اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن ٹربیونل نے این اے 122میں تحریک انصاف کے امیدوار علیم خان کی اپیل ناقابل سماعت قرا ر دے کر خارج کر دی۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 122سے کامیاب مسلم لیگ ن کے امیدوار ایاز صادق کیخلاف تحریک انصاف کے امیدوار علیم خان نے درخواست دائر کی تھی ۔جس کا فیصلہ آج الیکشن ٹربیونل نے سنا دیا ہے جس میں علیم خان کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیکر خارج کر دیا گیا ہے ۔یاد رہے ایاز صادق اس حلقے سے علیم خان کو ہرا چکے ہیں۔