اسلام آباد (نیوزڈیسک ) سی ڈی اے نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹریٹ کو بھی بند کردیا ہے۔ ملازمین کو طویل عرصہ کیلئے گھر بھیج دیا گیا۔ مسلم لیگ سیکرٹریٹ سے ملنے والی معلومات کے مطابق سی ڈی اے نے چند روز قبل ایک نوٹس دیا تھا کہ رہائشی علاقوں میں سیاسی جماعت کا دفتر غیر قانونی ہے جس کے پیش نظر وفاقی وزیر مملکت طارق فضل چوہدری نے عملہ سے کہا کہ دفتر کو فی الفور خالی کرکے اپنے گھروں کو چلے جائیں تاہم سامان کی دیکھ بھال کیلئے ایک سکیورٹی گارڈ کو تعینات کیا گیا ہے واضح رہے کہ ایف ایٹ میں پاکستان مسلم لیگ کا سیکرٹریٹ وفاقی وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر فضل چوہدری کی کوٹھی میں عرصہ بیس سال سے قائم تھا جسے انتہائی مہارت کے ساتھ خالی کروا لیا گیا ہے۔