کراچی(نیوزڈیسک)کراچی کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی کارراوئیوں میں 9 ملزمان گرفتار ،نجی ٹی وی کے مطابق کورنگی اور لانڈھی میں پولیس نے کریک ڈاون کرتے ہوئے 100 مشتبہ افراد کو حراست لے لیا۔پولیس کے مطابق لانڈھی اور کورنگی میں گھر گھر تلاشی کے دوران 100 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، زیر حراست افراد میں 4 خواتین بھی شامل ہیں جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔