اسلام آباد (نیوزڈیسک) عالمی ماہرین موسمیات نے کہا ہے کہ سردیوں کی شدت کے ساتھ ساتھ دنیا کے بعض خطوں میں گرمی کی شدت میں 7 فیصد اضافے کا امکان ہے گرمیوں کی شدت میں اضافہ پاکستان، چین سمیت مشرقی ملکوں اور بعض مغربی یورپی ملکوں میں ہو سکتا ہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ میں شائع رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ موسمی کیفیات بدل رہی ہیں۔