اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جنرل راحیل شریف کی جانب سے مدت ملازمت میں توسیع نہ لینے کے بیان کے بعد یہ بحث چھڑ گئی ہے کہ پاکستان کی بری افواج کا 16واں چیف آف آرمی سٹاف کون ہوگا عسکری تجزیہ نگاروں کے مطابق 8سنیئرجرنیل موجود ہیں جن میں سے کوئی ایک دنیا کی 11ویں طاقتورترین فوج کا سربراہ بنے گا ان میں کمانڈرآرمی اسٹیٹجک کمانڈفورس لیفٹینٹ جنرل میاں محمد ہلال حسین ‘کورکمانڈر5کور کراچی لیفٹنٹ جنرل نویدمختار‘ کورکمانڈر11کورپشاور لیفٹنٹ جنرل ہدایت الرحمان‘کورکمانڈر10کور روالپنڈی لیفٹنٹ جنرل ملک ظفراقبال‘ملٹری سیکرٹری جنرل ہیڈکواٹرز لیفٹنٹ جنرل شاہدبیگ مرزا‘کورکمانڈر4کورلاہور لیفٹنٹ جنرل صادق علی‘کورکمانڈر1کورمنگلا لیفٹنٹ جنرل عمرفاروق درانی اورکمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹنٹ جنرل عامرریاض شامل ہیں-پاک فوج کے ان 8میں سے7جرنیلوں کی ریٹائرمنٹ2019میں ہونا ہے جبکہ لیفٹنٹ جنرل میاں محمد ہلال حسین کی مدت ملازمت اکتوبر2018میں پوری ہوجائے گی