لاہور(نیو زڈیسک) دوستی بس کے ذریعے بھارت جانیوالا پاکستانی سکھ چرس سمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ننکانہ کا رہائشی گربچن سنگھ ولد اجیت سنگھ 500گرام چرس لیکر دوستی بس کے ذریعے بھارت جارہا تھا کہ واہگہ بارڈر پر اینٹی نار کوٹکس فورس کے دوران تلاشی پر چرس برآمد کرکے گربچن سنگھ کو گرفتار کرلیا ہے۔ گزشتہ روز پکڑے جانیوالا سکھ گربچن سنگھ ہندوستان میں کپڑے کا کاروبار کرتا تھا جس کے ہندوستان میں شہریت اپلائی کررکھی تھی اور اسے ایک ماہ بعد پاسپورٹ اور شناختی کارڈ حاصل ہوجانا تھا لیکن دوران سمگلنگ گربچن سنگھ کو اے این ایف نے حصر لیا ۔ واضح رہے سکھ مذہب میں کسی بھی قسم کے نشہ کی سختی سے محالفت ہے اور ان چیزوں کو حرام سمجھا جاتا ہے ۔ ایک سکھ سے بھاری مقدار میں چرس برآمد ہونے کے بعد اینٹی نارکوٹکس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔