سرگودھا (نیوز ڈیسک) عمران خان کے قریبی ساتھی ڈاکٹرشفقت اللہ خان نیازی نے عمران خان سے اختلافات کے بعد حزب ارق پاکستان کے نام سے اپنی نئی پارٹی بنالی۔مقامی اخبار کے مطابق ڈاکٹر شفقت اللہ خان نیازی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 25 اپریل 1996 ءکوپی ٹی آئی نے حکم اللہ کا قانون قرآن کا راستہ رسول کا اور پاکستان پاکستانیوں کا سلوگن دیا تھا جس سے وہ اب پیچھے ہٹ گئے ہیں اور تحریک انصاف مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی طرح سٹیٹس کو پارٹی بن کر رہ گئی ہے جس پر ان سے علیحدگی اختیار کی عمران خان تبدیلی کی صرف باتیں کرتے ہیں اگر وہ وزیر اعظم بن بھی جائیں تو کوئی تبدیلی نہیں لاسکتے