منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

سندھ اسمبلی کے کوارٹرز متاثرین کی دوسری رات بھی کھلے آسمان تلے

datetime 25  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ اسمبلی کے احاطے میں مسمار کیے گئے کوارٹرز کے متاثرین نے دوسری رات بھی کھلے آسمان تلے گزاری۔ متاثرین کا مطالبہ ہے کہ انہیں متبادل رہائش فراہم کی جائے۔اسپیکر سندھ اسمبلی کہتے ہیں متبادل رہائش کے لیے جلد وزیر اعلیٰ سے بات کرینگے۔سندھ اسمبلی کے احاطے میں مسمار کیے جانے والے کوارٹرز کے متاثرین کی حالت زار دیکھ کر تو لگتا ہے کہ یہا ں تو اپنوں نے عوام سے ان کی پوری کی پوری چھت ہی چھین لی اور متاثرین کو سردیوں کی دوسری رات بھی کھلے آسمان تلے گزارنی پڑی۔اسمبلی کے احاطے میں پارکنگ بنانے کے لیے منہدم کیے گئے سرکاری کوارٹروں کے مکینوں نے صبح کا ناشتہ لکڑیاں جلا کر تیار کیا۔ بے گھر خاندانوں کا کہنا ہے کہ حکومت فوری طور پرانھیں متبادل رہائش فراہم کرے۔دوسری جانب اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ اراکین اس معاملے پر سیاست نہ کریں، جو متاثرین سے ہمدردی کا شور مچارہے ہیں وہ پہلے کہاں تھے۔اسپیکر اسمبلی کا کہنا تھا کہ کوارٹرز میں رہنے والوں سے کرایہ نہیں لیا جاتا تھا، انسانی ہمدری کی بنیاد پرانھیں رہائش فراہم کی گئی تھی، وزیراعلیٰ سے ان افراد کو متبادل جگہ فراہم کرنے کی بات جلد جائیگی۔



کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…