اسلام آباد(نیو زڈیسک)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آئندہ 2روزتک اسلام آباد،پوٹھوہار،سندھ ،کے پی کے اورپنجاب کے بالائی علاقوں میں شدیددھندبرقراررہے گی ،جمعرات اورجمعہ کے روزپنجاب کے بالائی علاقوں ،اسلام آباداورکے پی کے میں بارش کاامکان ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ پوٹھوہار،جنوبی پنجاب اورسندھ کے بالائی علاقوں میں شدیددھندجاری رہے گی ۔منگل اوربدھ کے روزشمالی علاقوں ،مری گلیات ،وادی نیلم میں برف باری کاامکان ہے جبکہ تین روزبعدپنجاب،اسلام آبادکے پی کے میں دھندمیں کمی کاامکان ہوگا۔پنجاب کے تمام میدانی علاقوں کے درجہ حرارت میں کافی کمی دیکھنے میں آئی ہوئی ہے تاہم آئندہ24گھنٹوں کے دوران موسم خشک اورسردرہے گا۔