چارسدہ(نیوز ڈیسک)چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی آج دوبارہ کھلے گی، یونیورسٹی میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ بدھ کو دہشت گردوں کے حملے کے حملے کے بعد باچا خان یونیورسٹی بند کردی گئی تھی، 4 دن کی بندش کے بعد یونیورسٹی آج دوبارہ کھل رہی ہے ، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔یونیورسٹی میں صبح 10 بجے ختم قرآن کا اہتمام کیا گیا ہے ، جس میں شہدا کے والدین ، اساتذہ ، اور طلبا شرکت کرینگے ، جس کے بعد شرکا اور دیگر کالجوں کے طلبا تحصیل بازار چارسدہ میں امن واک میں شریک ہوں گے