پشاور(نیوزڈیسک)خیبر پختونخوا حکومت نے فائیو سٹار ہوٹل میں سیمینار اور ورکشاپ کرانے پر پابندی عائد کردی ، ہسپتالوں کے بغیر تمام سرکاری دفاتر میں بجلی کا ہیٹر اور گیزر بھی استعمال پر پابندی لگا دی گئی۔ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے ملازمین کو شاہانہ اخراجات کم کرنے کیلئے احکامات جاری کر دئے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق سرکاری ملازمین پر فائیو سٹار ہوٹل میں سیمینار اور ورکشاپ کرانے پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ ہسپتالوں کے علاوہ تمام سرکاری دفاتر کیلئے بجلی کے ہیٹر اور گیزر خریدنے پر بھی پابندی لگا ئی گئی ہے۔اعلامیہ کے مطابق جن سرکاری دفاتر میں بجلی کے ہیٹر اور گیزر استعمال ہو رہے ہیں انہیں فوری طور پر ہٹایا جائے ،صوبائی حکومت نے مقررہ حد سے ز یادہ حکومتی ملازمین کو فون کالز کرنے سے بھی منع کر دیا،سٹیشنری کے خرچے کو کم کرنے کیلئے بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔صوبائی حکومت کی جانب سے ملازمین کو کہا گیا ہے کہ کاغذ کے دونوں اطراف کو استعمال کیا جائے،جبکہ غیر قانونی طور پر کوئی بھی ملازم گاڑی استعمال نہ کرے اور جو لوگ دیگر اداروں کی گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں انہیں فوری واپس کریں ۔۔۔