لاہور( نیوزڈیسک)پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز کے ترجمان نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ موسمی صورتحال جس میں اگلے تین دن اسلام آباد، پشاور اور پنجاب کے بیشتر ائیر پورٹ پورٹس پر شدید دھند کی پیشگوئی کی گئی ہے جس کے باعث پی آئی اے کی پروازوں کا شیڈول متاثر ہو گا ۔ترجمان کے مطابق محکمہ موسمیات کے الرٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے پی آئی اے نے اگلے تین دن اپنی کچھ پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی کی ہے۔مسافروں سے درخواست ہے کہ وہ ائیر پورٹ آنے سے پہلے پی آئی اے کال سینٹرز کے نمبرز 021-111-786-786 اور 051-111-786-786 سے اپنی مطوبہ پرواز کی معلومات کےلئے ضرور رابطہ کریں۔