منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

رینجرز کے اختیارات کے تنازعہ نے پھر سِراُٹھالیا،15گرفتار،ڈی جی رینجرزڈٹ گئے،اہم اعلان کردیا

datetime 24  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی۔مانیٹرنگ ڈیسک)رینجرز کے اختیارات کے تنازعہ نے پھر سِراُٹھالیا،15گرفتار،ڈی جی رینجرزڈٹ گئے،اہم اعلان کردیا،وفاق کے رینجرز کو دیئے گئے خصوصی اختیارات کی مدت ختم ہونے میں صرف دو ہفتے باقی رہ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفاق کی جانب سے رینجرز کو اختیارات تفویض ہو چکے ہیں مگر سندھ حکومت نے ابھی تک نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا حالانکہ رینجرز کے خصوصی اختیارات مدت ختم ہونے میں صرف دو ہفتے باقی رہ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کی ہٹ دھرمی کے باعث خدشہ ہے کہ رینجرز اختیارات کا تنازع شدت اختیار کر جائیگا۔دوسری جانب سندھ حکومت رینجرز کی جانب سے گرفتار ملزموں کی 19 سے زائد جوائنٹ انٹروگیشن ٹیمیں تشکیل دینے میں بھی پس وپیش سے کام لے رہی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے دو ہفتے قبل سمری وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کو ارسال کی تھی جسے وزیراعلی سندھ کو بھیجا جانا تھا۔ سمری کی منظوری ابھی تک معمہ بنی ہوئی ہے۔دریں اثناءکراچی میں رینجرز اور پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں اور ٹارگٹ کلرز سمیت پندرہ ملزموں کو گرفتار کر لیا، فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی ہو گئے۔رینجرز نے ماڑی پور میں کارروائی کے دوران ملزم نعمت اللہ اور شمریز کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق دونوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔ ماڑی پور سے لیاری گینگ وار کے کارندے فواد کو بھی گرفتار کیا گیا، اتحاد ٹاو¿ن میں پولیس نے گینگ وار کے تین کارندے گرفتار کر لئے۔رینجرز نے لائنز ایریا، ناصر کالونی اور ملیر سے چار ملزم اسلحہ سمیت گرفتار کر لئے۔ پولیس نے کالاپل پر مقابلے میں تین ڈاکوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ محمود آباد میں ایک مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ اجمیر نگری پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ادھرالفلاح اور گارڈن کے علاقوں میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد زخمی ہو گئے۔علاوہ ازیں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا ہے کہ بلوچ عوام امن دشمنوں اور جرائم پیشہ افراد پرنظررکھیں کراچی آپریشن بلا تفریق جاری ہے اور اسے منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔ترجمان رینجرز کے مطابق ایم این اے عبد الحکیم بلوچ کی زیر قیادت 100 رکنی بلوچ جرگے نے رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں ڈی جی رینجرزسے ملاقات کی جس میں کراچی آپریشن سے قبل اور حالیہ صورتحال کا تقابلی جائزہ پیش لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ڈی جی رینجرز نے بلوچ جرگے کی رینجرز ہیڈ کوارٹر آمد پر انہیں خوش آمدید کہا جب کہ جرگے کے ارکان نے رینجرز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔بلوچ جرگے سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن بلا تفریق جاری ہے اور اسے منطقی انجام تک پہنچائیں گے جب کہ بلوچ عوام امن دشمنوں اور جرائم پیشہ افراد پرنظررکھیں اور جرائم پیشہ افراد کی اطلاع رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر دیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام رینجرز ہیلپ لائن پر 24 گھنٹے کارآمد اطلاعات پہنچارہے ہیں۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…