اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل میں ملوث ممتاز قادری کی ریاست سے معافی کی درخواست کا فیصلہ رواں ہفتے کئے جانے کا امکان ہے جس میں انہوں نے استدعا کر رکھی ہے کہ وہ گھر کے واحد کفیل ہیں اس لئے انہیں معاف کیا جائے۔ سپریم کورٹ سمیت عدلیہ انہیں دوبارہ سزائے موت دینے کا حکم دے چکی ہیں ان کی نظرثانی کی درخوست بھی سپریم کورٹ مسترد کر چکی ہے۔