راولپنڈی (نیوزڈیسک) آئی ایس پی آر کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے پریس کانفرنس کے دوران انکشاف کیاکہ چار سدہ حملہ حملہ آوروں نے میڈیا کے ایک رپورٹر سے گفتگو کی اور حملے کی ذمہ داری قبول کی گئی، اس کی کال کو ٹریس کرکے ریکارڈ کر لیا گیا تھا، افغانستان سے ایک نمبر سے 4 کالیں چارسدہ میں کی گئیں۔انہوں نے صحافیوں کو دہشت گرد کی ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو صحافیوں کو سنائی، جس میں وہ حملے کی ذمہ داری قبول کر رہا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے کہا کہ چارسدہ یونیورٹی کے 4 حملہ آور تھے جبکہ 5 مرکزی سہولت کار تھے ۔