وفاقی وزیرکے گھرپرچھاپہ۔۔بیٹے کی گرفتاری ورہائی

23  جنوری‬‮  2016

کراچی (نیوزڈیسک)وفاقی وزیرکے گھرپرچھاپہ۔۔بیٹے کی گرفتاری ورہائی . وفاقی وزیرصنعت وپیداوارغلام مرتضی خان جتوئی کے فرزندراضی خان جتوئی نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ میرے بھائی بلال خان جتوئی کوسیکورٹی اہلکاراپنے ساتھ لے گئے تھے ،تفتیش کے بعدانہیں رہاکردیاگیاہے ،راضی خان جتوئی نے کہاکہ دوروزقبل خیابان شہبازچوک پرگاڑی کراسنگ کرتے ہوئے سادہ لباس میں قانون نافذکرنے والے ایک افسرکے ساتھ میرے بھائی کے ڈرائیور کی معمولی تلخ کلامی ہوئی تھی جس کے بعدمذکورہ افسراپنے اہلکاروں سمیت کذشتہ شب ہمارے بنگلے پرآئے اورمیرے والد غلام مرتضی خان جتوئی سے ڈرائیوراورگارڈز کی حوالگی کامطالبہ کیا،وفاقی وزیرغلام مرتضی جتوئی نے کہاکہ ہم قانون کااحترام کرتے ہیں لہذاسیکورٹی اہلکاروں کے مطالبہ پرمطلوبہ افرادکوان کے حوالے کردیاجنہیںآج سیکورٹی اہلکاروں نے پوچھ گچھ کے بعد واپس اپنے گھربھیج دیاہے،راضی خان جتوئی نے کہاکہ مختلف اخبارات اورٹی وی چینلزنے ہمارے بنگلے پرچھاپے اوربھائی کی گرفتاری کی خبرغلط اوریکطرفہ موقف پردی ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ سیکورٹی افسر اورمیرے بھائی بلال خان جتوئی کے گارڈزاورڈرائیورزکے درمیان غلط فہمی کی بنیادپرتلخ کلامی پیداہوئی تھی جوکہ ایکدوسرے کاموقف سننے کے بعداب ختم ہوچکی ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…