کراچی (نیوزڈیسک)گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے ہفتہ کو گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں صوبے اور شہر میں امن و امان کے قیام میں سیکیورٹی کی صورتحال سمیت باچا خان یونیورسٹی پشاور میں دہشت گرد حملے کے تناظر میں صوبے اور شہر میں تعلیمی اداروں سمیت تمام جامعات کی سیکیورٹی سخت کرنے کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال گیا ہے ۔ ملاقات میں عزم ظاہر کیا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن بھرپور انداز میں جاری رہے گا صوبے اور شہر میں امن و امان کے قیام میں سیکیورٹی اداروں کی کارکر دگی کو بھی سر اہا گیا ۔گورنر سندھ نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے شہر اور صوبہ میں امن و امان کو یقینی بنایا ہے اور صوبہ کے عوام اس بات کے دلی طور پر معترف ہیں ۔