اسلام آباد(سپیشل رپورٹ ) وفاقی وزیرداخلہ کی زیرصدارت گزشتہ دنوں ہونے والے ایک اعلی سطح کے اجلاس میں جب سی ڈی اے حکام کویہ احکامات جاری کئے گئے تھے کہ کسی بھی سیاسی جماعت کاسیاسی دفتررہائشی علاقوں میں نہیں ہوناچاہیے ۔جس پرعمل درآمدکرتے ہوئے سی ڈی اے حکام نے پیپلزپارٹی کے مرکزی پارٹی سیکرٹریٹ اورتحریک انصاف کے مرکزی پارٹی سیکرٹریٹ کوسیل کردیاتھالیکن وزیرداخلہ کے احکامات پرسی ڈی اے نے مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ جوکہ F.8/3گلی نمبر10ہاﺅس نمبر20Hکوبھی بندکردیاہے اوروزیرداخلہ نے اس معاملے میں اپنی سیاسی جماعت مسلم لیگ(ن) کے سیاسی دفترکے معاملے پربھی کوئی سمجھوتہ نہیں کیااورمسلم لیگ(ن) کے دفترکوبھی رہائشی علاقے سے منتقل کردینے کے احکامات جاری ہوگئے ہیں جس کے پش نظرمرکزی سیکرٹریٹ کے ملازمین کوبھی گھربھیج دیاگیاہے کہ نیادفترقائم ہونے پران کوبلایاجائے گا۔جس سے واضح ہوگیاکہ وفاقی وزیرداخلہ نے احتساب اپنے گھرسے شروع کیاہے اس بارے میں رابطہ کرنے پرمسلم لیگ(ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ کے ایک عہدیدارنے بھی اس بات کی تصدیق کردی ہے ۔