وزیر ریلوے کا ملازمین کیلئے بغیر بینیفٹ پیکج کا اعلان

23  جنوری‬‮  2016

لاہور(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ریلوے ملازمین کے لئے بغیر بنیفیٹ پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی لوگ سی پیک منصوبے کو کالا باغ ڈیم بنانے کی کوشش نہ کریں۔ سی پیک منصوبے کے تحت ریلوے کو3.7 بلین ڈالر کا زم شرائط پر قرضہ ملے گا جو ایم ایل آئی پر لگایا جائے گا۔ رائل پام کا معاملہ سپریم کورٹ میں نہ ہوتا تو نتائج کچھ بھی نکلتے ہم نے اپنا کام کرجانا تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پریکس کے ساتھ معاہدے کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہارون رشید اوردیگر ریلوے حکام بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے لیبر بنیفیٹ پیکج کا اطلاع یکم جنوری سے ہوگا جس کے تحت 39کروڑ روپے ریلوے کے 75ہزار ملازمین گریڈ ایک 11تک کے ملازمین کو دیئے جائیں گے جس میں ریگولر بنیادوں پر ٹیکنیکل الاؤنس سمیت یک وقتی الاؤنس بھی شامل ہے اس پیکج کی وزارت ریلوے اور وزارت خزانہ نے منظوری دے دی ہے جبکہ حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے جس کے ساتھ ہی ملازمین کو ادائیگی شروع کردی جائے گیا۔ انہوں نے ریلو ے ملازمین سے کٹوتی اور جی پی فنڈ کا پہلے ایک ہی اکاؤنٹ تھا جس میں آنے والی رقم ریلوے انتظامیہ آپریشن پر بھی خرچ کررہی تھی۔ اس کو ختم کرتے ہوئے اب 1800ملین سے جی پی فنڈ کے لیے الگ اکاوزٹ قائم کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹاف کوارٹرز کی تعمیر و مرمت کیلئے ملازمین کی تنخواہ سے 5فیصد کٹوتی سے مالی سال 2014-15ء میں 8کروڑ جمع ہوئے لیکن ریلوے نے کہا کہ خرچ 6کروڑ کئے جائیں گے اس روٹس کو بھی تبدیل کرتے ہوئے رواں مالی سال 2015-16ء میں ریلوے ریونیو سے 30کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جن میں افسران کی رہائشوں کے لیے اڑھائی کروڑجبکہ 27کروڑ 50لاکھ چھوٹے ملازمین کی رہائشیوں پر خرچ کئے جائیں گے جن میں 5کروڑ سٹاف کوارٹر کیلئے اور 6کروڑ کا ٹرینوں پر خرچ ہوں گے جبکہ 19کروڑ ایمرجنسی ورک خستہ دیواروں اور چھٹوں کی رئبر کے لیے رکھے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ پی ایس ڈی پی میں بھی کوارٹرز کے لیے 30کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سیاسی لوگ پاک جاڑنا اکنامک کاریڈو کو کالا باغ ڈیم بنانے کی کوشش نہ کریں ہم جلدی میں نہیں اس حوالے سے پھونک بھونک کر قدم رکھ رہے ہیں ریلوے کو اس منصوبے کے تحت 3.7بلین ڈالر کا نرم شرائط پر قرضہ ملے گا جسے ایم ایل ون پر خرچ کیا جائے گا جن لوگوں کو ریلوے کا پتہ نہیں وہ اس پر بیان دیتے ہیں۔ خیبرپختونخواہ حکومت اگر لاہور پشاور ریلوے ٹریک ڈبل کرنا نہیں چاہتی تو ہمیں لکھ کر دے دے ہم اسے ہر جگہ میٹروبس سروس کے لیے دے دیتے ہیں۔ ریلوے کو چلانا ہے تو ریلوے کو خود انحصاری کی طرف لے جانا پڑے گا۔ ہم صرف سی پیک پر انحصار نہیں کرسکتے۔ ہماری دوسری اہم لائن اٹک سے نکلتی ہے اور کوٹری تک جاتی ہے جو ایم ایل ٹو ہے ہم نے بی پیک یا کئی دوسری مدد پر انحصار کی بجائے اس پر کام شروع کردیا ہے۔ کوئٹہ پشاور کو ایم ایل ٹو ہی ملاسکتا ہے جس سے 35گھنٹے کا سفر کم ہوکر صرف 8گھنٹے رہ جائیگا۔ اس ایم ایل ٹو کے ذریعے ہم صوبوں کے مابین قومی اتفاق رائے پیدا کرسکتے ہیں ۔ گوادر کو نیشنل گرڈ سے جوڑا ۔ تیسرا اہم مرحلہ ہے گوادر بسیما اورکوئٹہ کی خزبیلٹی سٹڈی شروع کردی ہے جبکہ جیکب راستہ ہی کوئٹہ لائن کو اب گریڈیشن کی جارہی ہے۔ رائل پام سے متعلق سوال پر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ یہ ایک کرپٹ ڈیل تھی جس کے تحت چند کروڑ روپے خرچ کرکے ہماری اربوں کی زمین پر قبضہ کیا گیا ہے۔ یہ معاملہ اگر سپریم کورٹ میں نہ ہوتا تو نتائج کچھ بھی نکلتے ہم نے اپنا کام کر جانا تھا ۔ ہمارے صبر کو نہ آزمایا جائے ہمیں جلد انصاف دیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور میں فرحاد نامی شخص نے ریلوے کی اربوں روپے کی زمین پر ٹرک اسٹینڈ بنا رکھا ہے۔ ہماری عدالتوں سے درخواست ہے کہ سٹے دیتے وقت ریلوے کا موقف بھی سنا جائے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…