راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) راولپنڈی میں سوائن فلو ڈینگی سے بھی خطرناک بن گیا سوائن فلو کی شکار مریضہ 30 سالہ رضیہ دم توڑ گئی سوائن فلو کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعد 8 ہو گئی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی کے میں سوائن فلو کا شکار مریضوں کی ہلاکت کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا ہے اور سوائن فلو ڈینگی سے بھی خطرناک ہوتا جا رہاہے ، راولپنڈی میں ہفتہ کے روز سوائن فلو کا شکار ایک اور مریضہ دم توڑ گئی ہے جاں بحق ہونے والی خاتون کی عمر 30سال بتائی جاتی ہے جب کے اس کی شناخت رضیہ کے نام سے ہوئی ہے ، سوائن فلو سے راولپنڈی میں ہلاکتوں کی تعد اد 8ہو گئی ہے ،دوسری جانب سوائن فلو کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ہسپتالوں سے ویکیسن بھی غائب ہو گئی ہیں،جس سے مریضوں کو مزید پریشانی کا سامنا کر نا پڑھتا ہے ، مریضوں کا کہنا ہے کہ ، سوائن فلو کے ویکسین صرف ہسپتالوں سے ملتے عام میڈیکل سٹور پر ویکسین سیل کر نے کی اجازت نہیں ہے اور ہسپتالوں سے بھی اب شارٹ ہو گئی ہیں ۔