اسلا م آباد(نیو زڈیسک)پی آئی اے ترجمان نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ قومی ائیرلائن کووزیر خزانہ اسحاق ڈار کا پاسپورٹ ان تک پہنچانے کیلئے 20ہزار روپے خرچ کرنا پڑے ،ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار جس فلائٹ کے ذریعے بیجنگ سے اسلام آباد آرہے تھے دھند کے باعث اس فلائٹ کو لاہور موڑ دیا گیا وہ امیگریشن کرائے بغیر پاسپورٹ چھوڑ کر خود اسلام آباد چلے گئے۔اسحاق ڈار نے پی آئی اے کے عملے کو پاسپورٹ اگلے روز اسلام آباد بھجوانے کا کہا، ترجمان پی آئی اے کے مطابق وزیر خزانہ کو وزیر اعظم کیساتھ ایران جانے کے لیے فوری پاسپورٹ چاہیے تھا جس کیلئے انہوں نے خصوصی طور پر ٹیکسی کرائی جس کا کرایہ خود انہوں نے اپنی جیب سے اداکیا۔