اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختون خوا کے میدانی اور سندھ کے بالائی علاقے مزید چند روز دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔ دھند میں لپٹے وفاقی دارالحکومت کے مناظر خواب ناک سے ہیں۔ دن بھر سورج بادلوں کی اوٹ میں چھپا رہتا ہے تو شام ڈھلتے ہی اگلی صبح تک شہر پر دھند کی دبیز چادر تن جاتی ہے۔ یہ حسین مناظراپنی جگہ لیکن ایسے میں اسلام آباد شدید سردی کی لپیٹ میں ہے۔ ماہرین کہتےہیں دھند کی وجہ موسم سرما میں بارش کا کھل کر نہ برسنا ہے۔محکمہ موسمیات نے ملک کے کچھ بالائی علاقوں میں اگلے ہفتے کے وسط میں بعض مقامات پر ہلکی بارش کی نوید تو سنائی ہے جس کے بعد دھند کا موجودہ سلسلہ چھٹنے لگے گا تاہم کھل کربرکھا برسنےمیں بھی بہت دیر باقی ہے۔بارشیں اگلے ماہ کے درمیان یا آخر پر ہوں گی یامارچ میں ہوں گی جس کی وجہ سے موسم سرما مارچ کے آخر تک جائے گا۔دھند کا موجودہ سلسلہ ابھی 3 سے 4 روز جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کویہ مشورہ دیاہے کہ اس ویک اینڈ پرسفر رات کی بجائے دن میں کریں