پشاور(نیوز ڈیسک)پشاور کے شہر وگرد نواح میں آج بھی ہلکی دھند چھائی رہی۔ دھند کی وجہ سے باچاخان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر 4 پروازیں تاخیر کاشکار ہوگئیں۔پشاور کی فضاوں میں آج بھی دھندچھائی ہوئی ہے۔ شہر کی بیشتر شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق ہے۔ موٹر پولیس کے مطابق ایم ون پرپشاورٹول پلازہ کے قریب حد نگاہ 40 سے 50 میٹر ہے، دوسری جانب دھند کی وجہ سے باچاخان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر آنے والی 4 پروازیں تاخیر کاشکار ہوگئیں۔ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق کراچی اور شارجہ سے پشاور آنے والی پروازیں 2، 2 گھنٹے، جبکہ دوحہ اور شارجہ سے نجی ائیر لائیز کی پرواز یں تقریبا 6،6 گھنٹے تاخیر کا شکارہیں۔