اسلام آباد(نیوزڈیسک)چارسدہ میں باچاخان یونیورسٹی پر دہشتگردوں کے حملے کے بعد صوبہ بھر کی سرکاری جامعات نے حکومت سے ہرجامعہ میں صڈ20سے 25اہلکار وں کی تعیناتی کا مطالبہ کردیا ۔صوبائی دارالحکومت میں سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کا مشترکہ اجلاس ہوا ۔اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیاگیا کہ ہر یونیورسٹی میں 20سے 25ایف سی اہلکار تعینات کیے جائیں جبکہ گارڈز کو کلاشنکوف اور جی تھری رائفلز فراہم کی جائیں ۔یونیورسٹی کے نمائندوں نے یہ بھی مطالبہ کیاکہ حکومت تعلیمی اداروں کی سکیورٹی بہتر بنانے کی پالیسی بنا کر بجٹ مختص کرے ۔