منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی کاوزیرداخلہ کوتبدیل کرنے کامطالبہ ،تحریک انصاف بھی میدان میں آگئی

datetime 22  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کی آپس میں چپقلش اور مخالفت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے دونوں پارٹیاں دل کھول کر ایک دوسرے کی مخالفت کرتی نظر آتی ہیں،تاہم نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں تحریک انصاف نے واضح طور پر حکومتی پارٹی کی حمایت کر دی ۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو ہٹانے اور سانحہ چارسدہ پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔خورشید شاہ نے کہا کہ چوہدری نثار وزارت داخلہ کیلئے فٹ نہیں ہیں اس لئے انہیں کہیں اور لگادیں، ایسے واقعات میں براہ راست ذمہ داری وزیر داخلہ کی ہے۔نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میاں صاحب کو فیصلہ کرنا ہوگا، چوہدری نثار وزارت داخلہ کیلئے فٹ نہیں، انہیں کہیں اور لگادیں۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے حکومتی وزیر کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ میں کون ہو، کون نہیں، وزیراعظم کا مسئلہ ہے، وزراء کو اجلاسوں میں شرکت کرکے بریفنگ دینی چاہئے، کس کو کہاں لگانا ہے، یہ اپوزیشن کا کام نہیں۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے خورشید شاہ کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قائد حزب اختلاف کو ایسا بیان نہیں دینا چاہئے، کسی کو بیماری پر ہٹانے کا مطالبہ درست نہیں، چوہدری نثار اپنا کام ایمانداری سے کررہے ہیں، شاہ صاحب کو چوہدری نثار کی بیماری کا خیال کرنا چاہئے۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…