اسلام آباد(نیوزڈیسک) پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران عمران خان اپنی انگوٹھی گھماتے رہے، انگوٹھی سب کی توجہ کا مرکز بنی تو ایک صحافی نے سوال جڑ دیا، کیا تبدیلی آنے والی ہے؟اس سوال پر کپتان سمیت سب مسکرا دئیے، عمران نے جواب دیا یہ وہ انگوٹھی نہیں جو آپ سمجھ رہے ہیں، جلدی ہیٹ ٹرک ہوسکتی ہے لیکن اتنی جلدی نہیں، آپ کسی غلط فہمی کا شکار نہ ہوں۔ اس موقع پرتحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ انگوٹھی کسی بزرگ نے دی ہوئی ہے۔